نواز شریف وطن پر ست عوام دوست لیڈر ہیں ، فہدشفیق
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر فہد شفیق نے کہا کہ قائد نواز شر یف کا یکم فروری سے دو روزہ دورہ کراچی بڑا اہم ہے اس سے نہ صرف کراچی اور اہل کراچی کے مسائل میں کمی ا ٓئے گی اور ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی عوامی طا قت میں بھی اضا فہ ہو گا اور کارکنو ں کے حو صلے بلند ہوںگے ۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی میں مسلم لیگ اور قائد نواز شریف کے چاہنے والو ں میں روز بر وز اضا فہ ہورہا ہے ۔ اور مسلم لیگی متو الوں نے قائد کے فر مان پر 2018 ء کے انتخابات کی تیا ری بھر پو ر طور پر شروع کر دی ہے ۔نوا ز شریف ایک وطن پرست اور عوام دوست لیڈر ہے اور ان کی کا وشوں سے پاکستان نے معاشی او ر اقتصادی طور پرنمایا ں کا میا بیا ں حاصل کی ہیں ۔ وزیر ا عظم شاہد خاقان عباسی قائد کے و یژن پر اور اس کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں ۔ ملکی عوام اور مسلم لیگی متوالے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلو ں سے مطمئن نہیں اور اس کا عملی اظہار ملک بھر میں منعقد عوامی جلسوں نے ثابت کر دیا ہے ۔