نوازشریف مفاد پرست ٹولے پر نگاہ رکھیں‘ اقبال خاکسار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سے 51 سال سے وابستہ اقبال خاکسار نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ وہ مفاد پرست ٹولے پر نگاہ رکھیں اور قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز نہ کریں۔ اقبال خاکسار نے کہاکہ مسلم لیگ کے اندر قربانیاں دینے والوں کو پیچھے کی جانب دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ مسلم لیگ سندھ کے معاملات میں ایوان صدر سے لے کر وفاقی وزراءکی مداخلت بند کی جائے اور مسلم لیگ (ن) سندھ کو عضو معطل نہ بنایا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مسلم لیگ کو سندھ میں فعال کرنے کےلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں‘ بابو سرفراز جتوئی نے مسلم لیگ ہاﺅس کو شایان شان بنایا ہے۔