گھر بسانا خواہش ہے،شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دونگی:ندا چوہدری
لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ اپنا گھر بسانا میری بھی خواہش ہے‘ شادی کے بعد ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔ جس لمحے بھی مجھے اچھا لائف پارٹنر مل گیا شادی کر کے ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔ ہر لڑکی نے ایک دن اپنا گھر بسانا ہوتا ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ شادی کے بعد مکمل گھریلو زندگی بسر کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوئی جو مانگوں مجھے مل جاتا ہے۔