تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے: قوی خان
لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘ وقت کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈرامہ بھی کمرشلزم کی نذر ہو گیا ہے۔ قوی خان نے کہا کہ اب بھی اچھے ڈرامے پیش ہو سکتے ہیں اور یقینا جب اچھے ڈرامے پیش ہونگے تو فیملیز بھی انہیں دیکھنے کیلئے آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ڈراموں کے ساتھ اپنا رخ بھی ٹھیک کرنا ہو گا۔