لاہورلیڈز یونیورسٹی کی تقریبات، طلبہ کی بھرپور شرکت
لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کے چوتھے تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں تقسیم انعامات کی پُروقار تقریب ہوئی۔ مہمانان گرامی میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور میاں عطاءمحمد خان مانیکا، ڈاکٹر صفدر محمود، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، رکن قومی اسمبلی و لیڈز یونیورسٹی کے بانی رکن بورڈ آف گورنرز میاں محمد معین خان وٹو شامل تھے۔ تقسیم انعامات میں میاں محمد معین خان وٹو ایم این اے، ظہور احمد وٹو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیڈز یونیورسٹی، ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا پرو وائس چانسلر، پروفیسر اشہد احمد رجسٹرار، سلمان شبیر منیجنگ ڈائریکٹر نے انعام یافتگان میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔