پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کا فائنل خراب موسم کی نذر

Feb 02, 2014

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کرکٹ ون ڈے ٹرافی ٹورنامنٹ کا فائنل خراب موسم کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ نیشنل بنک آف پاکستان اور خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا۔ خراب موسم کے باعث فائنل میچ تاخیر سے شروع ہوا جسے بیس بیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم نے 11.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے تھے کہ کھیل ایک بار پھر روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ این بی پی کی جانب سے کپتان کامران اکمل ایک، صہیب مقصود 4، محمد نواز 3، فواد عالم 3، عمر وحید نو رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ناصر جمشید 32 اور حماد اعظم 2 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے۔ عمید آصف نے 27، محمد عرفان، زین عباس اور نیئر عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ فائنل میں امپائرنگ علیم ڈار اور احسن رضا نے کی ۔

مزیدخبریں