فیصل آباد: 5 روز قبل بھائی سمیت اغوا ہونیوالی 9 سالہ بچی بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد سے 5 روز قبل بھائی سمیت اغوا ہونے والی 9 بچی علیشہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب خان بیگ نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو بچی کی بحفاظت برآمدگی کا حکم دیا ہوا ہے۔ پولیس کے کئے گئے آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مقدمہ کو ٹریس آﺅٹ کرنے میں مدد لی جار ہی تھی۔ اغوا کار ملزم رکشہ ڈرائیور عبدالشکور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔ بچی کے معصوم بھائی 6 سالہ سمیر کو ٹھیکری والا گندے نالہ میں قتل کر کے پھینک دیا گیا تھا۔ دونوں بہن بھائیوں کو جڑانوالہ سے اغوا کیا گیا تھا۔
بچی بازیاب