تھائی لینڈ: پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے، سکیورٹی سخت
بنکاک (این این آئی) تھائی لینڈ میں پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے ،ملک بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ،پولنگ اسٹیشنوں کا قبضہ فورسزنے سنبھال لیا ہے ، ادھر تھائی وزیراعظم ینگ لک شناوترانے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہونیوالے انتخابات میں شرکت سے عوام کو نہ روکیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات میں عوام کو شرکت کرنے سے روکا گیا تو تھائی لینڈ ایک غیر جمہوری ملک کہلائے گا۔ادھر حکومت مخالفین نے تھائی لینڈ کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ منعقد ہونے والے انتخابات میں نہ صرف یہ کہ شرکت نہ کریں بلکہ انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ بھی پیدا کریں۔