انتظامیہ کی ملی بھگت سے رائیونڈ کے گردونواح میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی بھرمار
رائے ونڈ (نامہ نگار) حلقہ کی بااثرسیاسی شخصیات اور اقبال ٹائون انتظامیہ کی ملی بھگت سے رائیونڈ اور اطراف میں اندھیر نگری چوپٹ راج کے مصداق غیر قانونی ہائوسنگ سکیمو ں کی بھرمار ہوچکی ہے ،لینڈ مافیالاہور روڈ ،للیانی روڈ ،جلال پورہ روڈ ،سندر روڈ ،مانگا روڈ ،کوٹ لکھپت روڈ ،بائی پاس سمیت مختلف جگہوں پر کوڑیوں کے داموں خریدی گئی زمین کو بغیر نقشہ پاس کروائے اور محکمانہ منظوری کے پلاٹنگ کرکے دھڑا دھڑ سونے کے بھائوفروخت کررہے ہیں۔ لینڈ مافیا کوکوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں ،زیر تعمیر درجنوںہائوسنگ سوسائٹیوںمیں قواعدوضوابط کے برعکس رہائشیوں کیلئے کوئی بنیادی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔ ماڈل سٹی رائیونڈ کی تعمیروترقی کیلئے آنے والا کروڑوں روپے کا تعمیراتی فنڈبھی بااثر لینڈ مافیا سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال کرکے اپنی پرائیوئٹ سکیموں میں لگوا رہا ہے ، اور یہ سلسلہ سابقہ دور سے جاری ہے ،اور اس وقت عروج پر ہے۔