جوڈیشل مجسٹریٹ میاں چنوں نے کامران فیصل کےوالد کی رضامندی کے بعد قبر کشائی کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے رابطہ کرنے پر مجسٹریٹ میاں چنوں نے پہلےیہ کہہ کر قبر کشائی کی اجازت دینے سے انکار کردیا کہ اس کیس کی جہاں ایف آئی آر ہوئی وہاں قبر کشائی کی اجازت کے لیے رابطہ کیا جائے. اس امر کی اجازت کا علاقہ مجسٹریٹ مجاز نہیں. بعدازاں مجسٹریٹ نے تفتیشی ٹیم اور کامران کے والد کو بات چیت کے لیے دفتر بلالیا جس کے بعد کامران فیصل کے والد کی رضامندی کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے قبر کشائی کی اجازت دے دی ، مجسٹریٹ کی موجود گی میں اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم اور فرانزک ٹیم کامران فیصل کی قبر کشائی کرینگے اور لاش سے نمونے لیے جائیں گے.