مولانا فضل الرحمن نے توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی قوانین کا خاتمہ امریکہ اورمغربی دنیا کا ایجنڈا ہے
پشاورمیںمیڈیاسےبات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ توہین رسالت ایکٹ کے حوالے سے دینی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی باتیں محض ڈرامہ ہیں اور حکومت اس طرح عوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہہ حدود قوانین کے خاتمہ کے لئے تحظ حقوق نسواں کے نام پر بھی ڈرامہ رچایا گیا تھا اور قوم اس تلخ تجربے کو نہیں بھولی، انہوں نے واضح کیا کہ تحفظ ناموس رسالت تحریک جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کا دباؤبرداشت نہیں کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور پورے صوبے میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے