لاہور( این این آئی ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے باغبانپورہ ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران پلاسٹک فیکٹری میںبجلی چوری پکڑ لی ۔ایکسئین باغبانپورہ کامران نوید کی زیر نگرانی ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نعمان صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھماں جھگیاں کے علاقہ میں چیکنگ کی د وران پلاسٹک فیکٹری کا کنکشن چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ فیکٹری مالک نے اے ٹی بی باکس کے پوسٹل پھاڑ کر باکس کو کھولا ہوا تھا ،ملزم محمد شفیق ٹرانسفارمرسے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا اور محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا تھا۔ملزم محمد شفیق موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ڈی او کوٹ خوجہ سعید نعمان صدیق نے کنکشن منقطع کر دیا ، ٹرانسفارمر اور تار اتار کر قبضہ میں لے لی،محکمہ کی جانب سے ملزم کوڈٹیلکشن بل بھی چارج کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کی درخواست بھی متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی۔
باغبانپورہ میں بڑی کارروائی ،پلاسٹک فیکٹری میںبجلی چوری پکڑ لی
Dec 02, 2024