لیجنڈ اداکار افضال احمد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے
لیجنڈ اداکار افضال احمد طویل علالت کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے. وہ گزشتہ کئی سال سے فالج کا شکار تھے اور چند روز قبل انہیں برین ہیمرج ہونے پر مقامی ہسپتال داخل کروایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔