ویلڈن وزیر اعظم شہباز شریف

آپ سب جانتے ہیں ملکی اداروں میں تبادے تقرریاں معمول کی کاروائیوں کا حصہ ہوتی ہیں۔تاہم ملکی سلامتی کے حامل اداروں میں یہ مشق انتہائی اہمیت کی ہامل ہوتی ہے۔بہترین پیشہ ورانہ سلاحیتوں کی حامل پاک فوج کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ہماری پاک فوج کا شمار الحمداللہ دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔اور ہمیں اس پے فخر ہے۔اسی وجہ سے فوج کے اداروں کی کوئی معمولی کاروائی بھی غیرمعمولی خبر ہی سمجھی جاتی ہے۔لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کے آرمی چیف کی تعناتی مشکل ترین فیصلہ سمجھا جا رہا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا فیصلہ سنا نا تھا۔لیکن بہت ساری افواہیں جنم لے رہی تھیں۔لیکن شہبازشریف صاحب نے بڑی اچھی حکمت عملی سے اس فیصلے کو محفوظ کیا۔آرمی چیف کو تعینات کرنے کے لیے پہلی بار پارلیمنٹ میں لے جایا گیا۔سب کی رائے لی گئی اور پھر ایک بڑا فیصلہ آیا نئے آرمی چیف کو پاک فوج کی بھاگ دوڑ سنبھال دی گئی۔نام کا اعلان ہوگیا پوری دنیا میں اس نام کی بڑی ہلچل ہوئی وزیر اعظم کے اس فیصلے نے پوری دنیا میں ہلچل ڈال دی۔ ہمارے نئے آرمی چیف کو اس منصب کے سنبھالنے پر پوری قوم مبارکب با د دیتی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے اس فیصلے کو بہت سراہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پر بہت پریشر تھا لیکن انہوں نے اس پریشر کو بڑے اچھے طریقے سے برداشت کیا اور سب کی رائے سے ایک بہترین فیصلہ سنا کر سب کو سرپرائز دے دیا اور اپنی بہترین ین قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دے دیا الحمدللہ نئے آرمی چیف اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے اور ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔اور پاکستان کے دفاع کو اور بھی مضبوط کریں گے اور ملک کو ترقی کی طرف لے کر جانے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے آرمی چیف کو تعینات کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کاہوتا ہے۔کہ وہ اپنی مرضی سے آرمی چیف کو اس منصب پے تعینات کریں لیکن شہباز شریف نے اس ریت کو بدل کر رکھ دیا ہے اس اہم فیصلے میں بھی ملک کی سلامتی کی خاطر سب کی رائے کو اہمیت دی اور سب کی رائے کا احترام کیا اور یہ فیصلہ کیا اس فیصلے پر پوری قوم وزیراعظم شہباز شریف کو سلام پیش کرتی ہے اور شاباش دیتی ہے۔ہمارے پچھلے جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016 میں پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی 2019 میں ان کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی تھی پاکستان کے سولویں سپاہ سالار کمرجاوید باجوہ 9 2نومبر میں ریٹائر ہو جائیں گے ویسے تو پاکستان کے آرمی چیف بہت مشہور ہوئے ہیں اور ان کا نام پاکستان کے بچے بچے کی زبان پرتھا ہے۔ لیکن جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں سے اپنا نام پورے پاکستان میں تو کیا پوری دنیا میں روشن کیا ہے پاکستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کی پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے میں دن رات محنت کی اور افواج پاکستان کوبھرپور ہمت اور جوش دلوایا۔ پچھلے دنوں پاکستان میں ایک طوفان برپا ہوا سیلاب نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان سے سے ہمکنار کیا ہماری فصلیں سڑکیں عمارتیں جانور اور انسانی جانوں کا بہت ہی زیادہ نقصان ہوا۔اس موقع پر بھی سپہ سالار نے ہر علاقے میں جا کر اپنی خدمات پیش کیں اور اپنے بہن بھائیوں کو بھرپور سپورٹ کی اور ہمارے وزیراعظم شہباز شریف صاحب کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور مصیبت میں گھرے پاکستانیوں کو امداد مہیا کی ہم اپنے آنے والے پاک آرمی کے سپہ سالار کو بھی اسی طرح اپنی عوام اور پاکستان کی خدمت کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اللہ ہمارے ملک پاکستان کو ہر مشکل اور قدرتی اور دنیاوی مصیبتوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتنی دیر لگی ہو۔ اتنی باتیں ہوئی ہوں پاکستان میں سیاسی گرما گرمی نے اس اہم ترین فیصلے کو خبروں کی زینت بنائے رکھا۔ الیکٹرونک میڈیا۔سوشل میڈیا۔میڈیا پرنٹ۔ اس اہم فیصلے پر بات کرتے دکھائی دیے لیکن ہمارے وزیراعظم نے بہت ہی صبر اور عقلمندی سے اس فیصلے کو محفوظ کیا ہمارے صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب کو بھی داد دینا پڑے گی جنہوں نے اس فیصلے پر دستخط کئے اور اس فیصلے کو متنازع ہونے سے بچایا۔اور ملکی سلامتی کو سامنے رکھا ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے وزیر اعظم پاکستان کا طیارہ استعمال کیا اور لاہور کی پرواز بھری اور اپنے قائد سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی وہاں کیا بات ہوئی کیسے ہوئی لیکن فیصلہ بہترین آیا اور جناب ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان نے واپس اڑان بھری اور سیدھا ایوان صدر میں جا کر جناب وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف شریف کے فیصلے کو مانتے ہوئے نئے آرمی چیف جناب سید عاصم منیر صاحب کے نام پر اپنے دستخط کرکے پاکستان کے نئے سپہ سالار کا اعلان کردیا سیاست میں گرما گرمی ہوتی ہے ایک دوسرے کے بیانیے پر اعتراض ہوتا ہے مگر وہ لڑائی جو ملک و قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہو اس سے گریز کرنا چاہیے جو فیصلہ ملک و قوم کے لئے بہترین ہو اس کو ملک کی بقا اور ترقی و خوشحالی کے لئے مان لینا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ہم ہیں تو یہ سیاست بھی ہے اس لئے سب سے پہلے پاکستان پر پھر اور سب کچھ۔ ہم ساری سیاسی جماعتوں کا اپنے نئے آرمی چیف محترم جناب سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی کا سپہ سالار بننے پر مبارک باد دیتے ہیں اور وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف صاحب کو اس فیصلے پر بہت بہت مبارک باد دیتے ہیں جنہوں نے اپنے بہترین سپہ سالار کا انتخاب کیا پاکستان کی تاریخ میں جناب سید عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو ماشائ اللہ حافظ قرآن ہیں۔ ان کے سینے میں اللہ کی پوری کتاب ہے ہمارے یہ سپہ سالار ایمان کی طاقت سے بھی مالا مال ہیں اور قائدانہ صلاحیت سے بھی اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ا سکے بیٹوں کی بھی جو اپنے وطن کی حفاظت پر اپنا سینہ تانے کھڑے ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے پاکستان اور اس کے بیٹوں کی حفاظت فرمائے تاکہ یہ پاکستان اور اس عوام کے جان و مال کی حفاظت احسن طریقے سے کرسکیں اور پاکستان کی بہادر فوج کو اور مضبوط کریں اور اپنی قائدانہ صلاحیت سے افواج پاکستان کو ترقی اور بلند مقام پر لے کر جائیں ہم وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے لئے بھی دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور وہ اپنے دبنگ انداز میں اپنے ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر چلائیں اور دن رات انتھک محنت سے پاکستان کو بلند مقام پر لے کر جائیں ہم سارے سیاستدانوں کو اپنے ملک کی خاطر ایک پلیٹ فارم پہ آنے پر بہت مبارک باد دیتے ہیں۔ اللہ تعالی پاکستان کو تا قیامت محفوظ رکھے۔ آمین۔ پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد