فرقہ واریت و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اولیا کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا:شاہ محمود
ملتان(سماجی رپورٹر) سابق وزیر خارجہ و دربار حضرت بہا ءالدین زکریا و حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ معاشرے میں فرقہ واریت‘ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کے خاتمے کیلئے اولیاءاللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ حضرت شاہ رکن عالم نےزبدگی بھر اسلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے محبت‘ اخوت‘ رواداری‘ امن اور انسانیت کا پیغام دیا۔اسلام پر عمل کرکے دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سہ روزہ عرس کے موقع پر قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قومی کانفرنس کے مہمان خصوصی نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر غلام قطب الدین فریدی تھے۔مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ مخدومزادہ سجاد حسین قریشی‘ میاں اعجاز علی قادری‘ میاں محمد عابدسہروردی‘ میاں صفدر حسین سہروردی‘ رانا عبدالجبار‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی‘ شاہ فخر قریشی(کے پی کے) اور میاں محمد علی نے شرکت کی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا اولیا ءاللہ کے آستانے مینارہ نور ہیں۔ روشد و ہدایت کا منبع ہیں۔ انہوں نے قومی کانفرنس کی دوسری نشست کے اختتام پر دعا کرائی ۔ کانفرنس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے ادا کئے۔ جبکہ علامہ خادم حسین سعیدی‘ مولانا محمد صادق سیرانی‘ مولان غلام شبیر سواگی‘ زونل خطیب مولانا محمد ابراہیم چشتی ودیگرنے ہدیہ عقید ت پیش کیا
شاہ محمود