جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب، امارات کے سفیروں کی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور بات چیت کی۔
آر می چیف