پیپلز پارٹی قربانیوں، عوامی سیاسی جدو جہد کا نام ہے:رہنما
خضدار (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی لازوال قربانیوں عوامی خدمت شاندار سیاسی جدو جہد کا نام ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے رہنماؤں نے پارٹی کے 55وان یوم تاسیس کے موقع پر کر خ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاپارٹی رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور پارٹی کے سینکڑوں جیالوں نے بے بہا قربانیاں دیکر پارٹی پرچم کو بلند رکھا انکے قربانیوں کی بدولت اج ملک مین جمہوریت پنپ رہی ہے۔ آج کے دن شہداء پی پی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے 55 سالہ دور میں وطن عزیز میں بڑے مسائل اور مشکلات دیکھے ہیں اپنے بانی لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو بینظیر بھٹو جیسے بہادر لیڈروں کو کھویا کء کارکن عوامی حقوق کے حصول کی جدو جھد کیلئے اپنے جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔ آج پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی دلیرانہ قیادت میں سیاسی جدوجہد مصروف عمل ہے ۔پارٹی رہنماؤں نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی کر خ کے عوام کے لئے عوامی خدمات اور بلوچ عوام کے حقوق کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔