ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیر آباد کادورہ گورنمنٹ سکول کچھی ڈھاڈر،بلڈنگ کا معائنہ
ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیر آباد شاہنواز خان کنرانی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کچھی ڈھاڈر کا دورا کیا جس میں پرنسپل واحد بخش رند نے سکول کا وزٹ کروایا مختلف کلاس روم کے سٹوڈنٹس سے ملوایا۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیر آباد نے سٹوڈنٹس سے مختلف سوالات پوچھے اور بلڈنگ کا معائنہ کیا جو خستہ حال تھی جس پہ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیر آباد شاہنواز خان کنرانی نے یقین دلایا کہ وہ سکول کے مسائل کو حل کروانے کی کوشش کریں گے۔ پرنسپل اور سٹاف نے اچانک دورا کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نصیر آباد کا شکریہ ادا کیا ۔