پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے شروع ہوگا،قومی ٹیم کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل
دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے5کھلاڑیوں کا آپشنل ٹریننگ سیشن ، کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر کام کیا ، باقی تمام کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم اورپول سیشن میں شرکت کی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ ہفتہ سے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر کام کیا ہے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا، اسکواڈ میں شامل 5کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ، جن میں کپتان بابراعظم، اظہرعلی، فواد عالم، سعودشکیل اور کامران غلام نبی شامل ہیں۔تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہوئے، باقی تمام کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم اورپول سیشن میں شرکت کی،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی(کل)جمعہ کو پری میچ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہےواضح رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔