مخصوص ملکوں کو ہدف بناکر سفری پابندیاںلگانا غیرمنصفانہ اور غیرموثر ہے، انتونیو گوٹریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی بنیاد پر مخصوص ملکوں اور خطوں کو ہدف بناکر سفری پابندیاں عائد کرنا غیرمنصفانہ اور غیرموثر ہے۔ایک بیان میں انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ جن ملکوں نے نئے وائرس کی اطلاع دی ان کے خلاف پابندیاں لگا کر انہیں سزا نہیں دینی چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد راستہ مسافروں کی ٹیسٹنگ کے لیے مناسب اور موثر اقدامات کرنا ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی نئی قسم کو اومی کرون کا نام دیا ہے۔