امریکا میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون وائرس کا پہلا کیس سامنےآگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم امریکا پہنچ گئی ہے، جنوبی افریقا سے لاس اینجلس کا سفر کرنے والے شخص میں اس وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے میڈیکل ایڈاوائزر اور متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے ویکسین لگوا رکھی تھی اور اس میں ہلکی علامات ظاہرہوئیں ہیں۔ڈاکٹرفاؤچی نے بتایا کہ متاثرہ شخص وطن واپسی پر کئی افراد سے رابطے میں رہا، جنہیں تلاش کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ متاثرہ شخص آئسولیشن میں ہے۔ڈاکٹرفاؤچی کا کہنا تھا کہ سائنسدان وائرس سے لاحق نئے خطرات پر تحقیق کر رہے ہیں۔