جماعت اسلامی نے خانیوال میں تحریک لبیک کے امیدوار کی حمایت کردی
خانیوال(خبرنگار‘ نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ206کے ضمنی الیکشن بڑا سیاسی دھماکہ جماعت اسلامی نے تحریک لبیک کے امیدوار شیخ محمد اکمل کی حمایت کااعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی سٹی خانیوال کے امیر حافظ معاذ عذیر ،جماعت اسلامی سیاسی کونسل ضلع خانیوا ل کے جنرل سیکرٹری فرخ رحمان کمبوہ ،تحصیل صدر محمد سہیل ثاقب کمبوہ نے پریس کانفر نس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے باہمی مشاورت سے اور متفقہ غیرمشروط طورپر صوبائی حلقہ206ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستا کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمداکمل کی مکمل حمایت وسپورٹ کر اعلان کیاہے۔اس موقع پر تحریک لبیک کے ڈویژنل امیر علامہ مجاہد اسماعیل ،ضلعی امیر علامہ جاوید احمد چشتی،شیخ محمداکمل بھی موجود تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رائو محمد یعقوب انجم ،مہر محمدشفیق،محمدافضل شبیر بھی موجود تھے۔مقامی سیاسی حلقے اس فیصلے کو بڑافیصلہ قرار دے رہے ہیں ا س اعلان سے تحریک لبیک کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی اور شیخ محمداکمل کی جیت کاآثار نمایاں ہوگئے۔تحریک لبیک پاکستان کے ڈوثرنل امیر علامہ مجاہد اسماعیل رضوی اور علامہ محمدامجد رضا سعیدی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی۔ سابقہ کونسلر قیصر رضا بستی ڈاہرانوالہ نے اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ تحریک لبیک کی حمایت کاااعلان کردیا۔اس موقع پر ساقب ڈاہر،مظہر ڈاہر، قیص،زاہد امیر گجر اور اظہر سندیلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک لبیک