بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیواکاپی اے آر سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد(نا مہ نگار) اسلام آباد میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا اور ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل پی اے آر سی کے درمیان یکم دسمبر 2021 کو پی اے آر سی ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوا نے ڈاکٹرغلام محمد علی کوچیئرمین پی اے آر سی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پاک بلغاریہ کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین پی اے آر سی نے زراعت کے شعبے میں پاک بلغاریہ تعاون شروع کرنے کے لیے پی اے آر سی کا دورہ کرنے پر معزز سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ دورہ غذائی تحفظ کو بڑھانے اور غربت کے خاتمے کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر فلک ناز، ممبرکوارڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ ڈویژن اورپی اے آر سی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فریقین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے لیے زراعت کے اہم شعبوں جیسے کہ جرمپلازم شیئرنگ، فارم میکانزم، مویشیوں کی نسل کی بہتری اور اعلیٰ قیمت کے باغبانی فصلوں کے فریم ورک کا احاطہ کرنے والے ایم او یو پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سفیر نے نتیجہ خیز تعاون فراہم کرنے پر چیئرمین پی اے آر سی کا شکریہ ادا کیا۔
دورہ