ایف ایم یوکی ٹیوٹوریل ویڈیوز کی لانچنگ تقریب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فنانشیل مونیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) نے ٹیوٹوریل ویڈیوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ ان ٹیوٹوریل ویڈیوز کا مقصد انسداد منی لانڈرنگ ،انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے اداروں کیلئے بیداری پیدا کرنا اور ایس ٹی آر اور رپورٹ کرنے کیلئے سمجھ کو بڑھانا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ فاروق نے ان ٹیوٹوریل ویڈیوز کو شروع کرنے کے مقصد کی وضاحت کی ۔ ٹیوٹوریل ویڈیو لانچنگ تقریب میں ڈی جی ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ، جوائنٹ سیکرٹری (آئی ایف) وزارت خزانہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز گروپ ایس بی پی، منیجنگ ڈائریکٹر ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن، ایس بی پی، ایس ای سی پی، رپورٹنگ اداروں اور ایف ایم یو کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
لانچنگ تقریب