بنیادی مرکز صحت چک نمبر 100 پندرہ ایل میں ڈاکٹر نہ سٹاف‘ مریض رُل گئے

میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں چک نمبر 100پندرہ ایل کے بنیادی مرکز صحت میں تعینات میڈیکل آفیسر عبدالوہاب عرصہ ڈیڑھ ماہ سے غائب ہے جبکہ ڈسپنسر بھی 24اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکا ہے مرکز صحت میں ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض پرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ادھر ڈاکٹر ہے اور نہ ہی ڈسپنسر ہے اہل علاقہ نے مزید کہاکہ اس مرکز صحت میں دس سے پندرہ گاؤںکے مریض آتے ہیں ایک دن میں تقریبا سو لوگ ذلیل ھو کر واپس چلے جا تے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔