سماجی ادارے معاشرتی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کریں: ڈی سی خانیوال
خانیوال (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ خانیوال کے سماجی ادارے معاشرتی ترقی کے لئے اپنی خدمات کو فعال اور مؤثر بنائیں تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔یہ بات انہوں نے مختلف سماجی اداروں کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔اس موقع پر ڈی ڈی سوشل ویلفیئر نعیم احمد اور ڈی او انڈسٹری بلال مارتھ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شاہ دین ویلفیئر ٹرسٹ، ووکیشنل ٹریننگ سنٹر انجمن مسلم راجپوتاں، نیشنل نیٹ ورک فار سوشل سروسز نورین نشاط ہسپتال، ہیومنٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن پیپل کالونی اور گلوبل ڈویلپمنٹ ارگنائیز سر سید روڈ کا معائنہ کیا۔