ملتان میں تین روزہ قومی پولیو مہم کا 10 دسمبر سے آغاز: ڈپٹی کمشنر
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع میں پولیو کی 3 روزہ قومی مہم کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا اس سلسلے میں5 سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔