ماہرہ خان نے حوصلہ افزا پوسٹ جاری کردی ۔ انہوں نے ناامیدی کے خلاف اور اچھے دنوں کی امید رکھنے بارے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی بھی امید نہیں ہاریں ، زندگی میں مزید مواقع ، خوشیاں اور اچھے دن آنا باقی ہیں۔
اس سے قبل ماہرہ خان کی جانب سے دسمبر کے مہینے سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا گیا تھا۔ماہرہ خان کی جانب سے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے مہینے کے لحاظ سے ایک پیغام شیئر کیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو اپنی سالگرہ کا بےصبری سے انتظار ہے۔ان کا پیغام میں کہنا تھا کہ ڈیئر دسمبر، آپ کو معلوم ہے کہ آپ میرے پسندیدہ ہیں لہذا ناامید نہ کیجئے گا۔