مکہ میں کورونا سے بچا کے طبی کیمپ سے 1 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے مکہ مکرمہ میں قائم کیے جانے والےتطمن نامی طبی کیمپ سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ تطمن کیمپس میں کورونا کےمریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں درکار ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں اور اس کا دوسرا شعبہ کورونا ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہے جہاں 24 گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت بغیر پیشگی ٹائم لیے ہر کوئی جا کر اپنا چیک اپ کرا سکتا ہے۔