سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل, نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں

ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں
نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں اداکارہ مایا علی رو رہی ہیں۔مایا علی ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں۔اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل فون پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہوگئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔