فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،ملائیشین وزیراعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا ہے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملائیشیا فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے جاری آئینی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا ، ان کا ملک ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے گا،فلسطینی قوم ایک عرصے سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، آزادی کی تحریک ضروری کامیاب ہو گی ۔