ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ پی سی بی چیلنجز نے جیت لیا
راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں کھیلے جانے والی نیشنل ٹرائینگولر ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ پی سی بی چیلنجرز نے جیت لی۔ پی سی بی چیلنجرز نے فائنل میں پی سی بی ڈائنا مائٹس کو 7 رنز سے شکست دی۔ پی سی بی چیلنجرز کو ٹاس جیت کر پی سی بی ڈائنا مائٹس نے پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پی سی بی چیلنجرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ کائنات حفیظ نے 31 جبکہ بسمہ معروف 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنا مائٹس مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی۔ کائنات حفیظ پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔کائنات امتیاز کو آل راونڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا انھوں نیٹورنامنٹ میں 111 رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔