مسعودعالم رضوی دوبارہ ایف پی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل مقرر
کراچی (کامرس رپورٹر) سیدمسعودعالم رضوی نے ایک بار پھرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سنبھال لئے۔تفصیلات کے مطابق سارک چیمبر آف کامرس کے سابق سیکریٹری جنرل اقبال تابش کو ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار نے کئی افراد کے انٹرویو کے بعد فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کیلئے موزوں قرار دیا تھا اور انہیں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے بھرتی کیا تھا مگراقبال تابش انکے کہنے کے مطابق کام نہ کرسکے اور وہ یہ منصب چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد صدر فیڈریشن انجم نثار نے دوسرے امیدوارمسعودعالم رضوی کا سیکریٹری جنرل کے طور تقررکرلیا ہے،جس کا اطلاق ٹریڈ آرگنائزیشن آرڈیننس آف پاکستان کے طے شدہ قواعدوضوابط کے مطابق یکم دسمبر 2020 سے ہوگا ۔ایڈیشنل سیکریٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی امجدقریشی کے مطابق مسعودعالم رضوی نے اپنے کیریئر کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے کیا اور وفاقی سیکر یٹری کی سطح تک ترقی کی۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں دو سال تک خدمات انجام دیں۔