کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی ( کامرس رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 159.90 روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 160.20روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید45پیسے کے اضافے سے 159.35روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت 159.45 روپے سے بڑھ کر159.90روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے159.40روپے سے بڑھ کر 159.70 روپے اور قیمت فروخت40 پیسے کے اضافے سے 159.80 روپے سے بڑھ کر 160.20روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 190.50 روپے سے بڑھ کر191روپے ہوگئی۔