ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی کار اسمبلرز نے ڈالر کی قدر میںکمی کے باوجود ایک بار پھر گاڑیوںکی قیمتوںمیںاضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میںروپے کی قدر میںاضافے اور ڈالرز کی قدر میںکمی کے باوجود مقامی کار اسمبلرزنے ر ایک بار پھر یکم دسمبر سے گاڑیوں کی قیمتوںمیںایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے ،واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی کمپنیوںنے ڈالرکی قدر بڑھنے پر گاڑیوںکی قیمتوںمیںاضافہ کیا تھا جبکہ اب گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں زبردست کمی کی توقع کی جارہی تھی،صارفین نے ڈالر کی قدر میں کمی ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیا ہے،واضح رہے کہ کرولا 1.6پر 60ہزار ،1.8 پر 80 ہزار جبکہ گرانڈی پر 1 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل پر 70 ہزار ،کلٹس اے جی ایس پر 1 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔