راولپنڈی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ بھرپور حصہ لے گا، چوہدری فیاض اختر
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) یونائیٹڈ گروپ آف ٹرانسپورٹرز کا اجلاس چوہدری فیاض اختر کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں چوہدری نوبہار ، سید سجاد حسین شاہ، آغا خرم اقبال، ملک عدیل اعوان، ملک اسد محمود، جہانگیر مقبول،راجہ فیصل اقبال نے شرکت کی،اجلاس میں طے پا گیا کہ راولپنڈی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کے الیکشن2021۔2023میںیونائیٹڈ گروپ بھرپور حصہ لے گااور الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کیا جائیگا یونائیٹڈ گروپ ٹرانسپورٹ برادری کے تمام مسائل حل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے یونائیٹڈ گروپ برسر اقتدار آکر ٹرک سٹینڈکے حصول کا مسلہ ترجیح بنیادوں پر حل کریگا