پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ کی زیر صدارت سید سجاد شاہ کی ہائش گاہ پر محفل جدالحسنین
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ممبر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی سینئر رہنما گڈز ٹرانسپورٹرسید سجاد شاہ کی ہائش گاہ پر محفل جدالحسنین کے عنوان سے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا،محفل کی صدارت پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ نے کی، ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی کی زیر سرپرستی،اور مہمانان گرامی میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے جملہ عہدیداران ندیم شیخ، فرحان شیخ، ابرار شیخ،غلام علی خان، حاجی محفوظ،ساجد حسن بٹ، سائیں محمد اعجازملک،اور دیگر عزیز و اقارب اور معززین شہر اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐ کی محبت کو عام کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔