سلسلہ عظیمیہ کے تحت محفل میلاد
کراچی (نیوزرپورٹر)سلسلہ عظیمیہ کے زہر اہتمام سالانہ مرکزی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ شمس الدین عظیمی نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا بڑا سبب قرآن سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ آیات کا ترجمہ بھی ضرور پڑھا جائے۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ اکیسویں صدی میں انسانوں کو درپیش مسائل حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا اسراف نہ کیا جائے اور ہر شخص سال میں کم از کم ایک درخت ضرور لگائے۔محفل میلاد میں نعت خواں سید صبیح الدین رحمانی، اسد ایوب، شفیق احمد، سارہ متین اور دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیے۔ سید دلاور علی، محترمہ غزالہ شریف، سہیل احمد، محترمہ زبیدہ شاہین، محترمہ رفعت انیس اور دیگر نے سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ صلوٰۃو سلام سے قبل کورونا وائرس سے شفائ، پاکستان کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔