مسلم لیگ (ن) عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے‘ نعیم کامران
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے انفارمیشن سیکریٹری نعیم کامران نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قائد میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر شہباز شریف کی قیادت میں عملی جدوجہد کررہی ہے اور PDM اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال کرائیں گے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف دن رات میدان عمل میں جدوجہد کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوس میں میڈیا سیل کے اراکین سے کیا۔ کامران نعیم نے کہا کہ میڈیا سیل نے متحریک سرگرمیاں شروع کردی ہیں جس سے مسلم لیگ (ن) کا پیغام مؤثر انداز میں پہنچے گا۔