عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ جاری رکھیں گے، مفتی محمدجان نعیمی
کراچی (نیوز رپورٹر) عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ جاری رکھیں گے،قائداہلسنّت حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ نے جواصول ہمیں بتائے تھے ان پر چلتے ہوئے منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے،سندھ کی سرزمین پر کسی باغیء ختم نبوت کو پنپنے کاموقع نہیں دیں گے اورناموس رسالت کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ یہ باتیں مفتیء اعظم سندھ ،امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ مفتی محمدجان نعیمی، خطیب اہلسنّت مفتی غلام یاسین گولڑوی، انجینئر ثروت اعجازقادری، پیر دلبر سائیں، مفتی محمدزبیر ہزاروی، مفتی شفاعت رسول نعیمی، میزبان مفتی نصیر نعیمی، علامہ غلام محمدلوڈونعیمی، مفتی فیاض احمدنقشبندی، علامہ حبیب اللہ نعیمی، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، علامہ غلام نبی نعیمی، علامہ خادم حسین نعیمی، مولاناارشدنعیمی ودیگر نے ملیر میں تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مقررین نے تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت دین کااساسی عقیدہ ہے جس کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے،باغیان ختم نبوت مختلف ذرائع سے مسلمانوں کے اس عقیدے کو کمزورکرنے کی سازش کررہے ہیں لیکن اسلامیان پاکستان باغیان ختم نبوت کی اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو فوری روکاجائے،ہم پاکستان میں قادیانیوں کا عمل دخل کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،قادیانی جہاں اسلام کے صریح دشمن ہیں وہیں اسلامی نظریاتی مملکت خدادادوطن عزیز پاکستان کے بھی کھلے دشمن اور شروع سے اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں،یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان سے ہی منکرین ختم نبوت نے پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کردی تھیں۔