گروپ انشورس کی ادائیگی، تمام درخواستوں کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر ) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس کی ادائیگی سے متعلق تمام درخواستیں کی پہلی سماعت ہوئی مگر وکلاء کی عدم حاضری کے باعث سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی یاد رہے کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گروپ انشورنس کی وصولی کیلئے درخواستیں دی ہیںچیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے کو30 روز کے اندر نمٹائیں تاہم حکومت پنجاب نے ابھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جبکہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں نے گروپ انشورنس کی ادائیگی شروع کردی ہے۔