مریم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا
ملتان( سپیشل رپورٹر) مریم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا ، لاہور جلسے کے بعد رخ اسلام آباد کی جانب ہو گا ، مریم نواز و مولانا فضل الرحمن تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پی ڈی ایم ملتان کے جلسے میں دونوں رہنماوں نے اپنے خطاب میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور لاہور جلسے کے بعد اسلام آباد رخ کرنے کا بھی کہا ، دونوں رہنماوں کی تقاریر میں 13 دسمبر کے بعد لانگ مارچ بارے عندیہ دیا گیا۔