ریلوے ہسپتال میں ادویہ نایاب‘ٹھیکیدار نے کھانے کی فراہمی بھی بند کر دی
ملتان( سپیشل رپورٹر )ریلوے ہسپتال میں سہولیات نایاب،نزلہ کھانسی زکام کی ادویات کی عدم دستیابی زیر علاج مریض ڈاکٹروں کی عدم توجہی کا شکار،ٹھیکیدار نے کھانے کی فراہمی بھی بند کر دی ریلوے محنت کش یونین کے وفد کا ہسپتال کا دورہ اور احتجاج تفصیل کے مطابق ریلوے محنت کش یونین (رجسٹرڈ) اوپن لاؤن کے مرکزی جنرل سکیرٹری محمد اقبال شاد نے ڈویژنل چیئر مین محمد سلیم خان ڈاہر کے ہمراہ ریلوے ہسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں ایک ہی خاندان سمیت دیگر زیر علاج 5 مریضوں کی عیادت کی اور انکے مسائل سنے،انہوں نے کہا کہ ایک فیملی سمیت 5 مریضوں کو کھانا نہیں دیا جاتا ٹھیکیدار کھانا سپلا?ی کرنے کیل?ے ریلوے ہسپتال نہیں ?تا مریضوں کیلئے ادویات نایابی پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کے دفتر کو تالا لگا ہوا تھا ڈاکٹر موجود نہیں تھے DMO دفتر میں موجود تھے لیکن صرف 5 زیر علاج مریضوں کے علاج میں کوتاہی برت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ DMO سمیت تمام ڈاکٹر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن مریضوں کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس پر وفد نے بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ادھر وفد نے کہا کہ خانیوال ریلوے اسٹیشن کے باہر پانی کی بڑی ٹینکی سے بدبودار پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس کے باعث ریلوے ملازمین اور اْن کے بیوی بچوں میں ہیپاٹائٹس بھی پھیل رہا ہے۔