یوسف رضا گیلانی کا میاں نواز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
ملتان( سپیشل رپورٹر )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا میاں نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا میاں نواز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ لاہور جا کر مریم نواز اور شہباز شریف سے بھی تعزیت کروں گا ، میاں نواز شریف نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی میاں نواز شریف نے علی موسیٰ گیلانی اور علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کی مذمت بھی کی ۔