سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں‘ وحید بھٹہ نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) معروف سماجی و سیاسی رہنما ملک وحید احمد بھٹہ نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک وحید احمد بھٹہ نے کہا کہ انہوں نے 2015ء میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اب وزیراعظم کوویڈ 19 ٹائیگر فورس کا ممبر یو سی 3 ملتان نامزد کیا گیا اس دوران جو واقعات ملتان میں 28‘ 29‘ 30 نومبر کو ملتان میں حکومت کی جانب سے جو کچھ ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ہر جمہوری پارٹی کا یہ حق ہے کہ وہ پاکستان میں کسی کونے میں جلسہ کرے۔ اس کو جلسے کے لئے کوئی بھی جمہوری حکومت نہیں روک سکتی ہے آخر میں ملک وحید احمد بھٹہ کے ساتھ اختر بھٹی‘ منظور احمد انصاری‘ بیگم وحید بھٹہ‘ محمد ایان بھٹہ‘ ملک سہیل بھٹہ ‘ مبشر بھٹہ اور اس کے علاوہ دیگر بہت سے دوستوں سے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ملک وحید احمد بھٹہ نے کہا کہ ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کرتا۔