جسٹس سردار احمد نعیم کا ججز کے ہمراہ دورہ وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل، اسیروں کے مسائل سنے
ہاڑی(نامہ نگار)جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سردار احمد نعیم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ اور سینئر سول جج وہاڑی چوہدری شہزاد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔ اسیران کے مسائل سنے۔ جسٹس سردار احمد نعیم نے اپنی ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے اندرون جیل ہسپتال اور غلہ گودام کا بھی دورہ کیا او ر مریضوں کی عیادت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 14 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ۔