مغلپورہ پولیس نے خوف کی علامت ملزم جاوید ادریس کو گرفتار کرلیا
لاہور(نامہ نگار) مغلپورہ پولیس نے دہشت کی علامت ملزم جاویدادریس کو گرفتار کر لیاہے۔ ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ملزم جاوید ادریس کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید ادریس کیخلاف اہل علاقہ نے متعدد درخواستیں دے رکھی تھیں۔