ہائیکورٹ:شوکت خانم ہسپتال غبن کیس‘کیشیئر کی ضمانت مسترد‘ملزم احاطہ عدالت سے فرار
لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال میں غبن کرنے والے سابق کیشیئر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم زوہیب سلیم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم زوہیب سلیم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔خاتون وکیل نے دلیل دیئے کہ خیراتی ادارے سے غبن کرنا غیر سماجی رویہ ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔