سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت 94ارب روپے بڑھ گئی
کراچی ( این این آئی ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے 41665.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور71.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94ارب83کروڑ94لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 26.01فیصد زائد رہا۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے41665.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔