حضرت موج دریا بخاری ؒ ؒکے تین روزہ عرس کی تقریبات کاآغاز آ ج سے ہوگا
لاہور( خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربارحضرت موج دریا بخاری ؒکے458ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ بعد نماز ظہرصاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف اورڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراوقاف چادر پوشی کی رسم سے تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر منیجر اوقاف سرکل نمبر2لاہورا ور زائرین کی کثیر تعداد موجود ہونگے۔